لاہور(رم نیوز)فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ کر 589 تک جا پہنچی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی سموگ سے صوبے میں کاروبارِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔