اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی الثانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان-قطر تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع استعمال کرنے کی دعوت دی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے ٹرانسپورٹ اور سبز ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ پاکستان نے موٹروے منصوبوں میں قطری سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے۔