علاقائی روابط سے معاشی و تجارتی انقلاب برپا ہوگا، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل: وزیراعظم

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس کا محور کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی و تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا، جبکہ ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد–تہران–استنبول ریلوے کوریڈور جیسے منصوبے خطے کی اقتصادی صلاحیتوں کو یکجا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں میری ٹائم سلک روڈ کا اہم حصہ ہیں، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا سکے۔