اسلام آباد (رم نیوز)وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے اور اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزارت قانون کو بھجوائی جائے گی، جو ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔