اسلام آباد (رم نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔اسلام آباد سے پہلی پرواز آج مانچسٹر روانہ ہوگی، افتتاحی تقریب اسلام آباد اور مانچسٹر ایئرپورٹس پر منعقد ہوگی۔۔ترجمان کے مطابق مسافروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے ہفتے میں دو پروازیں چلیں گی، بعد ازاں لاہور اور کراچی سے بھی آغاز کیا جائے گا۔ افتتاحی پرواز کے موقع پر کیک کاٹنے اور قرعہ اندازی کی تقاریب ہوں گی، جس میں موبائل فونز اور 1300 سی سی کار بطور انعام شامل ہیں۔