پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی 15 روزہ مہلت

لاہور (رم نیوز)پنجاب میں تمام غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے سرنڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 نافذ کیا گیا ہے۔صوبائی بارڈرز اور چیک پوسٹس پر اسلحہ اسکینرز نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ خلاف ورزی پر 4 تا 14 سال قید اور 10 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔