ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل بحال ہو جائیں گی

اسلام آباد (رم نیوز)انٹرنیٹ سروس پروائیڈر سٹارم فائبر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز پیر 27 اکتوبر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔کمپنی کے مطابق متبادل سب میرین کیبلز پر اضافی بینڈوِڈتھ فعال کر کے 60 فیصد سے زائد سروس بحال کر دی گئی ہے، اور مزید اضافہ مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔

یہ تعطل جزوی طور پر سب میرین کیبلز میں خرابی اور عالمی ایمیزون کلاؤڈ سروسز کی بندش کی وجہ سے پیش آیا۔سٹارم فائبر نے صارفین کو یقین دلایا کہ ٹیمیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ سروس مکمل طور پر بحال کی جا سکے اور مصروف اوقات میں رفتار بہتر ہو۔