ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات و مدارس کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی (رم نیوز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر مدارس کے طلبہ و اساتذہ شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق، پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر بات کی اور واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور دشمن کی جارحیت کے خلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

طلبہ و اساتذہ نے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔