اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، اور بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی میں چیلنج ہے، اور دور دراز علاقوں تک بجلی و پانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے قدرتی وسائل، ثقافت اور ہم آہنگی کو سراہا اور کہا کہ ماضی میں صوبے کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ تھا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی ادارے قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، اور 2018 میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا تھا، لیکن اب دہشت گردی کے عناصر دوبارہ سرگرم ہیں۔