اسلام آباد(رم نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت کے دوران جج کی غیر موجودگی کے باعث کارروائی نہیں ہو سکی۔ عدالت نے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری برقرار رکھی۔ اس مقدمے میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج ہے۔
26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع