پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 39واں اجلاس، دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 39واں اجلاس صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا اور دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزراء شافع حسین اور بلال اکبر خان نے اتحاد بین المسلمین اور قیامِ امن کے لیے علما اور اداروں کے کردار پر زور دیا۔