اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی فلائٹ روانہ ہو گئی

اسلام آباد(رم نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا اور اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی فلائٹ روانہ ہو گئی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ اور ایوی ایشن حکام نے شرکت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کے روٹس کی بحالی پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے اور مانچسٹر کے لیے پرواز کا آغاز خوش آئند ہے۔ابتدائی طور پر ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، اور آئندہ لندن کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع ہوں گی۔