تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن، پاک افغان تنازع جلد حل کروا دوں گا:ٹرمپ

کوالالمپور(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع جلد حل کروا دیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں اور مسئلہ جلد ختم ہو جائے گا۔

ملائیشیا میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ ان آٹھ تنازعات میں سے ایک ہے جنہیں ان کی انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ختم کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں جنگ شروع ہوئی ہے، تاہم وہ جلد اسے رکوا دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں امن کے خواہاں ہیں اور جنگوں کے خاتمے کے لیے تجارت کو ذریعہ بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملائیشین صدر انور ابراہیم نے امن کی کوششوں پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔