لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور(رم نیوز)بھارت سے مضر صحت ہواؤں کے داخل ہونے سے پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 312 ریکارڈ ہوا، فیصل آباد 540، گوجرانوالہ 371 اور ملتان 364 پر پہنچ گئے۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت دی ہے، جبکہ حکومتِ پنجاب نے انسدادِ سموگ آپریشن اور اسکولوں کے نئے اوقات نافذ کر دیے ہیں۔