مظفرآباد (رم نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو آج 78 برس مکمل ہو گئے۔ کشمیری عوام لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا تھا۔ کشمیری آج بھی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کے لیے سیاہ ترین دن ہے، بھارت کے جابرانہ قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔