استنبول/اسلام آباد(رم نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاک۔افغان مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کر دیا کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ طالبان کے دلائل کو غیر منطقی اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اپنایا کہ طالبان کا موجودہ رویہ افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں، آئندہ پیش رفت طالبان کے مثبت اور عملی ردعمل سے مشروط ہوگی۔