اسلام آباد(رم نیوز)یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل نکلے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
صدر مملکت نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں، پاکستان ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔