اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے اور عام انتخابات کی تیاری کے لیے آئین کے آرٹیکل 224 میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی کی سفارش کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں اور انتخابی مہم کا دورانیہ 28 سے بڑھا کر 45 دن کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور شیڈول سے متعلق عدالتی کارروائیوں کے مسائل کے پیش نظر انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔