اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی اپیلیں واپس لے لیں۔عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ ضمنی الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا، اور سماعت بھی اسی تاریخ کو ہوگی۔