کراچی(رم نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے 4,080 ڈالر پر آ گئی۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 3,300 روپے سستا ہو کر 430,362 روپے اور فی دس گرام سونا 2,829 روپے کمی کے بعد 368,966 روپے پر بند ہوا۔