پشاور(رم نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد ’غیر آئینی پابندیوں‘ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔گورنر کے مطابق پابندیاں صوبے کی غذائی ضروریات اور آئینی حق وفاقی معاونت کے اصول کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں مصنوعی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور عوامی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تاکہ خیبرپختونخوا میں گندم کی بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک روز قبل واضح کیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔