لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید سموگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں صبح کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 410 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے بعض علاقوں، جیسے ساندہ روڈ اور ٹاؤن شپ میں اے کیو آئی بالترتیب 767 اور 758 تک پہنچ گیا۔
ماہرین نے کم درجہ حرارت اور ہوا کی کم رفتار کو آلودگی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ای پی اے کی جانب سے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی کے خصوصی اقدامات جاری ہیں، جبکہ پنجاب پولیس نے سموگ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد مقدمات درج اور جرمانے عائد کیے ہیں۔