آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج متوقع

مظفر آباد (رم نیوز)مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی نئے قائد ایوان کے لیے امیدوار لانے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس 27 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے جن میں پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے 10 ارکان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ چند گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے۔