سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 63 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی، جس کے بعد یہ 1 لاکھ 62 ہزار 163 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔