آزاد کشمیر: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد پر متفق

مظفر آباد (رم نیوز)آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ن لیگ نے اعلان کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں ہوگی اور موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رکھتی۔پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہے اور حکومت سازی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو آج متوقع ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل پیدا کر رہی ہے، اس لیے سیاسی استحکام اور مسائل کے حل کے لیے حکومت میں تبدیلی ضروری ہے۔صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی باضابطہ دعوت دی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔