لاہور(رم نیوز)ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 15 نومبر 2025 کے بعد صوبے میں بغیر گرین سٹیکر والی گاڑیاں فوری طور پر سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی۔ڈی جی ماحولیات، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ (ETS) لازمی ہوگی۔ جو گاڑیاں ماحولیاتی معیار پر پوری نہیں اتریں گی، انہیں قبضے میں لے لیا جائے گا۔
ای پی اے پنجاب نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ فوری طور پر مکمل کروائیں، کیونکہ ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ای پی اے نے آلودگی کم کرنے کے لیے سخت ترین مہم لاہور سے شروع کر دی ہے، اور غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کے لیے قانونی کارروائی اور ضبطگی لازمی ہوگی۔
