ایک ریاست، دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں:سہیل آفریدی

پشار(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک ریاست، دو دستور کے کلچر کو ختم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک ہے، جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے۔ صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کے لیے 42 کروڑ روپے کے گرانٹس منظور ہوچکے ہیں جو چند دنوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہیں اور طاقتور یا ناانصافی کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیے جانے پر بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کہ جدوجہد آئین، عدلیہ، قانون اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے