استنبول(رم نیوز)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے چار روزہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق طالبان نے پیش کردہ شواہد کے باوجود سرحد پار دہشتگردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی، جس پر پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ افغان وفد نے بارہا اصل معاملے سے توجہ ہٹائی، جبکہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے رکوانا تھا۔
عطا تارڑ نے مذاکرات کی میزبانی اور تعاون پر قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے باعث افغان وفد کا مؤقف بار بار تبدیل ہوتا رہا، جس سے بات چیت بےنتیجہ رہی۔