جنوبی افریقہ کا آغاز شاندار، پاکستان پہلا ٹی 20 میچ 55 رنز سے ہار گیا

راولپنڈی(رم نیوز)تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا۔195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بھوش نے 4 اور جارج لنڈسے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے 194 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 60 اور جارج لنڈسے 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔