خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ دو مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء شامل ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین شامل کیے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دی جائے گی، ممکنہ ناموں میں مینا خان، عدنان قادری، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، ارشد ایوب، عاقب اللہ خان اور نظیر احمد عباسی شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، بصورت دیگر سینیٹ الیکشن کے بعد کل شام تک اعلان کر دیا جائے گا۔