الیکشن کمیشن بغیر ریفرنس سینیٹر کو نااہل نہیں کر سکتا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ کسی سینیٹر کو چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر نااہل کرے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا اور ہائیکورٹ کو ہدایت کی کہ دونوں فریقین کی رائے سن کر فیصلہ کرے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیگر نااہلی کیسز بھی زیر غور ہیں اور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ممکنہ ریلیف مل سکتا ہے۔