سہیل آفریدی عمران خان کی اجازت کے بعد آج خیبرپختونخوا کابینہ تشکیل دیں گے

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں مینا خان، شکیل خان، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، فخر جہاں اور فضل شکور شامل ہوں گے جبکہ مزمل اسلم مشیرِ خزانہ ہوں گے۔

کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہنمائی کے بغیر کابینہ کے ناموں کا اعلان نہیں کریں گے تاکہ پارٹی نظم و ضبط برقرار رہے۔ اپوزیشن نے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر صوبے کے انتظامی امور کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔