اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف اپنی طاقت استعمال کر کے انہیں دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے افغان طالبان کے بیانات کو بدنیت اور جنگ پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تماشہ ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں۔
خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اگر طالبان افغانستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو پاکستانی ردعمل سامنے ہوگا، تاہم پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششیں بھی کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمیشہ سے سلطنتوں کے کھیل کا میدان رہا ہے اور طالبان کی جنگی معیشت صرف تباہی اور خونریزی پر مبنی ہے۔