بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز)بلوچستان کے علاقے چلتن اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد مارے گئے۔ چلتن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

؎کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزم کو سراہا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔