پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافہ، فضا مضرِ صحت قرار

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 485 ریکارڈ ہوا۔ دہلی دوسرے نمبر پر 445 اے کیو آئی کے ساتھ موجود ہے۔

فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 833، گوجرانوالہ میں 764 اور ملتان میں 305 تک جا پہنچا۔ محکمہ ماحولیات نے انسدادِ سموگ اقدامات تیز کرتے ہوئے ڈرائی سویپنگ اور سڑکوں پر چونے سے صفائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔