بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ہمارے پاس نئی دہلی اور طالبان کے روابط کے شواہد موجود ہیں اور جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے تو پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں کئی جوان شہید ہوئے۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اگر کابل سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی اجازت ہوئی تو اسلام آباد خاموش نہیں رہے گا اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔