لاہور میں ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعمیراتی سائٹس بند کرنے کا حکم

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی تمام تعمیراتی سائٹس فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاستوں سے آلودہ ہواؤں کے باعث فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے، کارپولنگ کے فروغ اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔