اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ پر ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیروگلو، صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی اور استحکام کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے جو پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات اعتماد، بھائی چارے اور مشترکہ تاریخ پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کی ترقی و دوستی کے استحکام کے لیے دعا گو ہیں۔