پشاور(رم نیوز)پشاور میں سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسمبلی کے 145 اراکین میں سے کامیابی کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں، جب کہ حکومتی اراکین کی تعداد 92 اور اپوزیشن کے 53 ہے۔