جمیکا(رم نیوز)کیریبین جزائر جمیکا اور کیوبا سمندری طوفان ملیسا سے شدید متاثر ہوئے، درجنوں دیہات تباہ اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ملیسا کیٹیگری 5 کا طوفان تھا جو 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جمیکا سے ٹکرایا۔
جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے بتایا کہ طوفان نے اسپتالوں، عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جب کہ کیوبا میں 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمیکا کی بحالی میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملیسا کو کیریبین کی تاریخ کے تیسرے طاقتور ترین طوفان کے طور پر شمار کیا جا رہا ہے۔