اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور قوم متحد ہو کر ہر حملے کا جواب دے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ ہم پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات رکھیں، تاہم افغانستان کی صورتحال کشیدہ ہے۔ انہوں نے استنبول مذاکرات کی کامیابی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے پائیدار حل کے لیے بات چیت جاری رہنی چاہیے۔