ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں، پارٹی سے کوئی الگ نہیں ہوا: سہیل آفریدی

پشاور (رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب سے لے کر وزارتِ اعلیٰ تک کسی رکن نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کی بدولت پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی ہے، جبکہ پاک–افغان مذاکرات خوش آئند ہیں مگر خیبرپختونخوا کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔