پشاور (رم نیوز)خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے کامیابی حاصل کرلی۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 137 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ کامیابی کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔