کاکازئی موومنٹ فار یونٹی پاکستان کے وفد کی لاہور چیمبر آمد، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور(رم نیوز)کاکازئی موومنٹ فار یونٹی پاکستان کا وفد قبیلہ چیف ملک امتیاز خان کاکازئی کی قیادت میں نومنتخب صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس پہنچا۔

وفد کی قیادت آغا ذوالفقار احمد کاکازئی اور لالا یاسر نصیر کاکازئی کی زیر سرپرستی کی گئی۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کاکازئی موومنٹ کی محبت اور تعاون کا بھرپور جواب دے گا۔


تقریب میں قبیلہ چیف امتیاز احمد خان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی، جبکہ آغا ذوالفقار احمد اور لالا یاسر نصیر نے مہمانوں کو پٹھانوں کی روایتی پگڑیاں پہنائیں۔ آخر میں نائب صدر خرم لودھی نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔