مظفرآباد(رم نیوز)آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس پر وفاقی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک دھڑا چودھری یاسین جبکہ دوسرا فیصل راٹھور کے حق میں ہے، اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے کی صورت میں لطیف اکبر کا نام بھی زیر غور آ سکتا ہے۔ وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے بعد آزاد کشمیر حکومت عملاً غیر فعال ہو چکی ہے، اس لیے پیپلز پارٹی کو جلد امیدوار فائنل کرنا چاہیے۔ پارٹی کی پارلیمانی اجلاس آج شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوگا، جس میں نئے قائدِ ایوان سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔