کراچی (رم نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ جمعے کے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,59,349 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس میں 1732 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور وہ 1,56,732 پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کی بحالی اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔