اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، خصوصاً زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔