پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے۔ کابینہ ارکان آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں مزمل اسلم، مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمان اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں، جبکہ بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔