کوئٹہ (رم نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں ہوگا۔