پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر فواد خان کا تنقید پررد عمل

لاہور (رم نیوز)سپر سٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا سامنا کرنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے فواد اور بلال مقصود کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ لاہور میں اپنی فلم "نیلوفر" کی میوزک لانچ کے دوران فواد خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا، پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ ان کے اس مزاحیہ ردعمل پر صارفین نے دلچسپی اور تبصرے کیے ہیں۔